Youm-e-Istehsal Kashmir – 05 August 2026 District Youth Office Torghar Organized a Grand Solidarity Rally

یومِ استحصالِ کشمیر – 05 اگست 2026

یومِ استحصالِ کشمیر کے سلسلے میں ضلعی یوتھ آفس تورغر نے ضلعی انتظامیہ تورغر اور دیگر ضلعی محکموں کے اشتراک سے ایک بھرپور ریلی کا انعقاد کیا۔ ریلی کا مقصد بھارتی غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر (IIOJK) کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کرنا اور 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف آواز بلند کرنا تھا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر تورغر، ڈاکٹر یاسر عمران نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کے غیر قانونی اقدامات، مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے اور کشمیری عوام کے بنیادی و آئینی حقوق کی پامالی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

ریلی میں مختلف سرکاری محکموں کے افسران، نوجوانوں، طلبہ، رضاکاروں اور مقامی افراد نے بھرپور شرکت کی اور کشمیری عوام کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

ریلی کے اختتام پر کشمیر کے شہداء، مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی آزادی، امن و خوشحالی، اور پاکستان کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں


📋 Event Details
  • Event Date
    05-08-2026
  • No of Audience
    100
  • No of Participants
    100
  • Event Venue
    District Youth Office Torghar

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo