Social Media Links
District Youth Office Battagram Observes Youm-e-Istehsal Kashmir with Solidarity Event and Rally on August , 2026
ضلعی انتظامیہ بٹگرام، ڈسٹرکٹ یوتھ آفس بٹگرام کے اشتراک سے "یوم استحصال کشمیر" کے حوالے گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول بٹگرام میں ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ سپورٹس لائن ڈیپارٹمنتس اور محکمہ تعلیم کے افسران اور طلباء و اساتذہ کرام، سول سوسائٹی، تاجر برادری اور صحافی برادری نے بھرپور شرکت کی۔ اس تقریب کا مقصد اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی اور غاصب ریاست ہندوستان کو یہ پیغام دینا تھا کہ آرٹیکل 370 اور 35A کو ہم پاکستانی بحیثیت ریاست و قوم مسترد کرتے ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام جناب سلیم خان نے اپنے خطاب کہا کہ نوجوانوں اور آنے والے نسلوں کو چاہیئے کہ کشمیر کی حساسیت کو پہچانے، اس معاملے کو ہر فورم پر زندہ رکھے اور اس ظلم کے خلاف سوشل میڈیا پر بھرپور آواز اٹھاتے رہیں اور ہندوستان کی ہر سپاہ کرتوت کو دنیا کے سامنے آشکار کرتے رہیں۔ تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر بٹگرام جناب محمد شعیب صاحب کی قیادت میں ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں تمام شرکاء نے کشمیر کی حمایت اور ہندوستان کی غاصب ریاست کے خلاف نعرے لگائے
📋 Event Details
-
Event Date
05-08-2026 -
No of Audience
100 -
No of Participants
100 -
Event Venue
District Youth Office Battagram
🖼️ Event Photos