District Youth Office Charsadda Organized Awareness Session on Social Media Marketing for Youth


محکمہ امورِ نوجوانان چارسدہ نے یوتھ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے اشتراک سے نوجوانوں کے لیے سوشل میڈیا مارکیٹنگ کے موضوع پر ایک خصوصی آگاہی سیشن کا انعقاد کیا، جس میں ضلع چارسدہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان مرد و خواتین نے شرکت کی۔

سیشن کے دوران ٹرینر فیصل ریاض نے نوجوانوں کو سوشل میڈیا مارکیٹنگ کی اہمیت، مؤثر سوشل میڈیا مینجمنٹ، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے مثبت و تعمیری استعمال، آن لائن برانڈنگ اور ڈیجیٹل دنیا میں دستیاب مواقع کے حوالے سے مفید معلومات اور عملی رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتیں سیکھنے اور سوشل میڈیا کو مثبت انداز میں استعمال کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کی ترغیب بھی دی۔

پروگرام کے اختتام پر ضلع یوتھ آفس چارسدہ کی جانب سے شرکاء میں شرکت کے سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے


📋 Event Details
  • Event Date
    05-08-2026
  • No of Audience
    100
  • No of Participants
    100
  • Event Venue
    District Youth Office Charsadda

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo