District Youth Office Swabi Organized Inter-Madaris Speech Competition 2026 at Jahangira

ڈپٹی کمشنر صوابی، ڈاکٹر طارق اللہ کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفس,یوتھ اسمبلی صوابی نے مدرسہ روضۃ القرآن، جہانگیرہ میں بین المدارس تقریری مقابلہ 2026 کا کامیاب انعقاد کیا۔ اس تقریب میں مدارس کے طلبہ نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی اور علم، اخلاق، اتحاد، امن اور حب الوطنی کے موضوعات پر مؤثر تقاریر پیش کیں۔

معزز ججز کے شفاف فیصلے کے مطابق اول، دوم، سوم، چہارم اور پنجم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو نقد انعامات (Cash Prizes) اور اعزازی اسناد سے نوازا گیا۔

تقریب کے دوران ڈسٹرکٹ یوتھ آفس صوابی کی نوجوانوں اور مدارس میں مثبت، تعمیری اور علمی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کاوشوں کو علمائے کرام، ججز اور شرکاء نے بھرپور انداز میں سراہا۔ اس کامیاب پروگرام نے نوجوانوں میں اعتماد، اظہارِ خیال، قائدانہ صلاحیتوں اور قومی یکجہتی کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان کی امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئی


📋 Event Details
  • Event Date
    04-08-2026
  • No of Audience
    50
  • No of Participants
    50
  • Event Venue
    District Youth Office Swabi

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo