District Youth Office Charsadda Launches Monsoon Tree Plantation Campaign to Mark Independence Day 2026

14 اگست 2026 کی تقریبات کے سلسلے میں محکمہ امورِ نوجوانان ضلع چارسدہ کے زیرِ اہتمام مون سون شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر ماحولیات کے تحفظ، سرسبز و شاداب پاکستان اور آئندہ نسلوں کے بہتر مستقبل کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے، جبکہ ملک کی ترقی، خوشحالی، امن و استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر چارسدہ محمد حارث خان نے اپنے ہاتھوں سے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ درخت لگانا نہ صرف قومی ذمہ داری ہے بلکہ یہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک قیمتی سرمایہ بھی ہے، اور ہر شہری کو شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے


📋 Event Details
  • Event Date
    09-08-2026
  • No of Audience
    100
  • No of Participants
    100
  • Event Venue
    District Youth Office Charsadda

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo