District Youth Office Hangu Launched a One-Month Free IT Skills Training Course for Students on August 9, 2026

ڈپٹی کمشنر ھنگو بصیر علی رحمان اور ڈائریکٹر یوتھ افئیرز خیبر پختونخوا عباس خان آفریدی کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ یوتھ افیسر ھنگو کی جانب سے گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائینسز ھنگو میں ایک مہینے کی مفت آئی ٹی سکلز کورس کا افتتاح

اس موقع پر کالج کے پرنسپل پروفیسر کرامت اللہ بھی موجود تھے۔

اس پروگرام کے ٹرینر آئی ٹی ایکسپرٹ عبداللہ اورکزئی ہیں۔

اس ٹریننگ پروگرام کا مقصد میٹرک اور ایف اے ایف ایس سی کے طلباء کو جدید دنیا کی مہارتوں سے آراستہ کرنا اور ان کو آئی ٹی کی دنیا دے روشناس کرنا ہے۔

ڈسٹرکٹ یوتھ افیسر ھنگو نے طلباء سے اپنے خطاب میں کہا کہ اس کورس کو کامیابی سے کرنے کے بعد نہ صرف مزید کورسز کا انعقاد کیا جائے گا بلکہ طلباء کو عملی زندگی اور ھائیر ایجوکیشن میں بھی یہاں کی سیکھی ہوئی مہارتیں کام آئیں گی۔

کورس کے اختتام پر کامیاب طلباء کو سرٹیفیکیٹس بھی دئیے جائیں گے


📋 Event Details
  • Event Date
    09-08-2026
  • No of Audience
    100
  • No of Participants
    100
  • Event Venue
    Government College of Management Sciences Hangu

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo