Social Media Links
District Youth Office Mardan Participates in Tree Plantation Campaign to Promote Environmental Awareness on 9 August, 2026
حکومت خیبر پختونخواہ کی ہدایات کی روشنی میں اج مینسٹر فار ریونیو جناب طارق محمود اریانی نے سپورٹس کمپلیکس مردان میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔
ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر صدام خان اور ریجنل سپورٹس افسیر مردان ساجد آفریدی نے بھی پودے لگائے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ درخت لگانا نہ صرف ماحول کو سرسبز و شاداب بنانے کا ذریعہ ہے بلکہ یہ ایک بہترین صدقۂ جاریہ بھی ہے، جس کا اجر انسان کو طویل عرصے تک ملتا رہتا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ان کی حفاظت کو بھی اپنی ذمہ داری سمجھیں تاکہ آئندہ نسلوں کو صاف، سرسبز اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت خیبر پختونخواہ نوجوانوں میں ماحولیاتی شعور اجاگر کرنے اور شجر کاری کے فروغ کے لیے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد جاری رکھے گا۔ شرکاء نے پودے لگا کر شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لیا اور ماحول کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا
📋 Event Details
-
Event Date
09-08-2026 -
No of Audience
100 -
No of Participants
100 -
Event Venue
Sport Complex District Mardan
🖼️ Event Photos