Social Media Links
District Youth Office Charsadda Successfully Concluded 15-Day Video Editing Course on 7 August, 2026
.محکمہ امورِ نوجوانان چارسدہ کے زیرِ اہتمام 15 روزہ ویڈیو ایڈیٹنگ کورس اختتام پذیر
محکمہ امورِ نوجوانان چارسدہ کے زیرِ اہتمام 15 روزہ ویڈیو ایڈیٹنگ کورس کامیابی سے مکمل ہوگیا۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ، وقاص خان تھے۔
کورس میں ضلع چارسدہ کے نوجوانوں نے شرکت کی، جہاں انہیں ویڈیوگرافی اور ویڈیو ایڈیٹنگ کی جدید عملی تربیت فراہم کی گئی۔ کورس کے ٹرینر عاکیف خان نے شرکاء کو ویڈیوگرافی اور ایڈوانس ویڈیو ایڈیٹنگ کی مہارتیں سکھائیں۔
اختتامی تقریب میں طلبہ نے اپنے پراجیکٹس پیش کیے، جنہیں حاضرین نے خوب سراہا۔ ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر چارسدہ، محمد حارث نے شرکاء کی محنت کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے مفید کورسز کے انعقاد کے عزم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وقاص خان نے کہا کہ "جدید ڈیجیٹل مہارتیں نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ سیکھنے کا یہ جذبہ انہیں خوداعتمادی، روزگار اور کامیابی کی نئی راہوں پر گامزن کرے گا۔"
تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی نے کامیاب شرکاء میں کورس تکمیل کے سرٹیفکیٹس تقسیم کیے
📋 Event Details
-
Event Date
07-08-2026 -
No of Audience
50 -
No of Participants
50 -
Event Venue
District Youth Office Charsadda
🖼️ Event Photos