District Youth Office Mansehra Launched Independence Week Tree Plantation Campaign 2026 on 7 August, 2026

یومِ آزادی ہفتہ شجرکاری مہم 2026 کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مانسہرہ نے قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) کے اشتراک سے یوتھ آفس مانسہرہ کے گردونواح میں زیتون کے پودے لگا کر شجرکاری مہم کا انعقاد کیا۔

اس بامقصد مہم کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر مانسہرہ تھے، جنہوں نے زیتون کا پودا لگا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) مانسہرہ، جناب سہیل احمد نے بھی ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کے ہمراہ شرکت کی اور شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے شجرکاری کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا وطن سے محبت کا عملی اظہار ہے، جبکہ زیتون جیسے مفید درخت نہ صرف ماحول کو بہتر بناتے ہیں بلکہ معاشی اور زرعی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اس مہم کا مقصد نوجوانوں میں ماحولیاتی شعور اجاگر کرنا، شجرکاری کو فروغ دینا اور پائیدار ترقی کے تصور کو عام کرنا ہے۔ ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مانسہرہ اور قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ وہ ضلع مانسہرہ کو مزید سرسبز، خوبصورت اور ماحول دوست بنانے کے لیے ایسے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

🌱 "آج لگایا گیا زیتون کا ایک پودا، کل کے سرسبز، خوشحال اور پائیدار پاکستان کی ضمانت ہے


📋 Event Details
  • Event Date
    07-08-2026
  • No of Audience
    50
  • No of Participants
    50
  • Event Venue
    District Youth Office Mansehra

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo