Social Media Links
District Youth Office Torghar Organized Awareness session on Preventing Extremism and Violence on 7 August, 2026
انسدادِ انتہاپسندی اور تشدد کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد
ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا اور ضلعی انتظامیہ تورغر کی ہدایات پر آج 07 اگست 2026 کو ڈسٹرکٹ یوتھ آفس تورغر کے زیرِ اہتمام جامعہ غفوریہ اسلامیہ جدبا، تورغر میں انسدادِ انتہاپسندی اور تشدد کے موضوع پر ایک آگاہی سیشن منعقد کیا گیا۔
سیشن کے ریسورس پرسن سول ڈیفنس آفیسر جناب عاقب افتخار تھے، جنہوں نے طلبہ کو انتہاپسندی اور تشدد کی وجوہات، ان کے معاشرے پر منفی اثرات، اور نوجوانوں کے مثبت کردار کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان برداشت، رواداری، باہمی احترام، قانون کی پاسداری اور قومی یکجہتی کو فروغ دے کر ایک پرامن اور مستحکم معاشرے کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔
سیشن کے دوران طلبہ نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہر قسم کی انتہاپسندی اور تشدد سے دور رہتے ہوئے امن، بھائی چارے، رواداری اور قومی ہم آہنگی کے فروغ میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔
ڈسٹرکٹ یوتھ آفس تورغر نوجوانوں میں مثبت سوچ، ذمہ دارانہ طرزِ عمل اور پرامن معاشرتی اقدار کو فروغ دینے کے لیے مستقبل میں بھی اس نوعیت کی آگاہی سرگرمیوں کا انعقاد جاری رکھے گا
📋 Event Details
-
Event Date
07-08-2026 -
No of Audience
50 -
No of Participants
50 -
Event Venue
District Youth Office Torghar
🖼️ Event Photos