District Youth Office Hangu Participated in Youm-e-Istehsal-e-Kashmir Ceremony and Solidarity Rally on August 5, 2026

ڈائریکٹر یوتھ افئیرز خیبر پختونخوا عباس خان آفریدی کی ھدایات پر ڈسٹرکٹ یوتھ افیسر ھنگو کی سٹاف کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر آفس ھنگو میں 5 اگست یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے پروگرام اور ریلی میں شرکت

اس موقع پر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 اور نمبر 2 کے طلباء نے ملی نغموں، ٹیبلوز اور تقریروں کے ذریعے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے اپنے خیالات اور جذبات کا اظہار کیا۔

ڈپٹی کمشنر ھنگو نے اپنے خطاب میں مسلہ کشمیر، اس کی تاریخی حیثیت اور 5 اگست 2019 کو انڈیا کی طرف سے اس کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے حوالے سے اپنے خیالات کا آطہار کیا اور اقوام عالم پر زور دیا کہ مسلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے اور مظلوم کشمیریوں کی داد رسی کرے۔

آخر میں کشمیر کے حوالے سے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا اختتام اجتماعی دعا سے کیا گیا۔


📋 Event Details
  • Event Date
    07-08-2026
  • No of Audience
    50
  • No of Participants
    50
  • Event Venue
    District Youth Office Hangu

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo