District Youth Office Abbottabad Observed Youm-e-Istehsal-e-Kashmir Through Awareness Ceremony and Solidarity Walk on August 5, 2026

یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفس ایبٹ آباد نے ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد، ٹی ایم اے اور محکمہ تعلیم کے اشتراک سے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مختلف تقریبات میں بھرپور شرکت کی۔

اس سلسلے میں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 3 ایبٹ آباد میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ضلعی افسران، اساتذہ، طلبہ و طالبات، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تقریب کے دوران کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی، ان کے حقِ خود ارادیت کی حمایت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی۔ طلبہ و طالبات نے تقاریر اور ملی و کشمیری نغمے پیش کیے، جنہوں نے حاضرین کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کی۔

تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ، اساتذہ اور افسران میں اعزازی اسناد تقسیم کی گئیں۔

بعد ازاں جناح چوک سے پریس کلب تک یومِ استحصالِ کشمیر واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفس ایبٹ آباد کے نوجوانوں، ضلعی انتظامیہ، مختلف سرکاری محکموں، طلبہ اور شہریوں نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے کشمیری عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا۔

ڈسٹرکٹ یوتھio آفس ایبٹ آباد نوجوانوں میں قومی شعور، حب الوطنی اور سماجی ذمہ داری کے فروغ کے لیے ایسے بامقصد پروگراموں کا انعقاد جاری رکھے گا


📋 Event Details
  • Event Date
    05-08-2026
  • No of Audience
    50
  • No of Participants
    50
  • Event Venue
    District Youth Office Abbottabad

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo