District Youth Office Upper Chitral Participated in Police Martyrs' Day Observance on August 5, 2026


یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفس اپر چترال میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد وطن عزیز کے امن، سلامتی اور قانون کی بالادستی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنا اور ان کے اہلِ خانہ کی قربانیوں کو سلام پیش کرنا تھا۔

تقریب کی میزبانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (DPO) اپر چترال نے کی، جبکہ اس میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال، اسسٹنٹ کمشنر، معزز عدلیہ کے افسران، شہداء کے ورثاء، غازیانِ پولیس، ضلعی انتظامیہ کے افسران، علماء کرام، اسماعیلی ریجنل کونسل کے نمائندگان، علاقے کے عمائدین اور مختلف سرکاری اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ یوتھ آفسر اپر چترال نے بھی اس پروقار تقریب میں شرکت کرتے ہوئے پولیس شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ قوم اپنے شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی، کیونکہ انہی کی بہادری، ایثار اور فرض شناسی کی بدولت آج معاشرے میں امن و استحکام قائم ہے۔

تقریب کے دوران شہداء کے درجات کی بلندی، غازیوں کی صحت و سلامتی اور وطنِ عزیز کے امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

ڈسٹرکٹ یوتھ آفس اپر چترال اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ نوجوان نسل میں وطن سے محبت، قومی ذمہ داری، قانون کی پاسداری اور اپنے شہداء کی قربانیوں کے احترام کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔

اللہ تعالیٰ ہمارے تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے، ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور ہمارے وطن پاکستان کو ہمیشہ امن و سلامتی کا گہوارہ بنائے۔ آمین


📋 Event Details
  • Event Date
    05-08-2026
  • No of Audience
    50
  • No of Participants
    50
  • Event Venue
    District Youth Office Upper Chitral

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo