District Youth Office Charsadda held Youm-e-Istehsal-e-Kashmir Commemorative Event on August 5, 2026
ضلعی انتظامیہ چارسدہ کی زیرِ نگرانی اور محکمہ امورِ نوجوانان چارسدہ کے زیرِ اہتمام یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے ایک پروقار تقریب سوشل ویلفیئر ہال چارسدہ میں منعقد کیا گیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ، وقاص خان تھے، جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر محمد حارث خان، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ، سوشل ویلفیئر آفیسر اور مختلف سرکاری محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔
تقریب میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات نے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے خوبصورت ٹیبلوز، تقاریر اور ملی نغمے پیش کیے، جن کے ذریعے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔
مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر وقاص خان نے اپنے خطاب میں یومِ استحصالِ کشمیر کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا اور عالمی برادری پر زور دیتا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔
تقریب کے اختتام پر مہمانانِ خصوصی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات میں تعریفی اسناد (Certificates) تقسیم کیں
📋 Event Details
-
Event Date
05-08-2026 -
No of Audience
100 -
No of Participants
100 -
Event Venue
District Youth Office Charsadda
🖼️ Event Photos