District Youth Office Lower Dir Organized Youm-e-Istehsal Kashmir Ceremony and Solidarity Rally on 5 August, 2026

ضلعی انتظامیہ دیر پائین اور ڈائیرکٹریٹ آف یوتھ افیئرز کی ہدایت پر آج ضلعی یوتھ آفس دیر لوئر نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کیساتھ مل کر "یوم استحصال کشمیر" کے حوالے سے ضلعی اسمبلی ہال بلامبٹ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا۔۔ اس تقریب میں ڈپٹی کمشنر دیر لوئر جناب بشارت احمد، تمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر، لائن ڈیپارٹمنتس کے افسران، محکمہ تعلیم کے افسران اور طلباء و اساتذہ کرام، سول سوسائٹی، تاجر برادری اور صحافی برادری نے بھرپور شرکت کی۔۔ اس تقریب کا واحد مقصد اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ اظہار یک جہتی تھا، اور غاصب ریاست ہندوستان کو یہ پیغام دینا تھا کہ آرٹیکل 370 اور 35-A کو ہم پاکستانی بحیثیت ریاست و قوم مسترد کرتے ہیں۔۔کشمیر پاکستان کا شہہ رگ ہے، اور یہ پاکستان کا حصہ بن کے رہے گا۔۔ تقریب سے ڈپٹی کمشنر جناب بشارت احمد نے کلیدی خطاب فرمایا اور کہا، کہ جوانوں اور آنے والے نسلوں کو چاہیئے کہ کمشیر کی حساسیت کو پہچانے، اس معاملے کو ہر فورم پر زندہ رکھے اور اس ظلم کے خلاف سوشل میڈیا پر بھرپور آواز اٹھاتے رہیں۔۔ کشمیریوں کے حق میں صدائے حق و صداقت بلند کرتے رہیں اور ہندوستان کی ہر سپاہ کرتوت کو دنیا کے سامنے آشکار کرتے رہیں۔۔ تقریب میں سکول کے بچوں اور بچیوں نے ملی نغمے، تقاریر اور ٹیبلو پیش کئے۔۔ان تمام بچوں کو ڈپٹی کمشنر صاحب نے اپنے ہاتھوں توصیفی اسناد پیش کئے۔۔ تقریب کے اختتام پر ایک ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔۔ جس میں تمام شرکاء نے کشمیر کی حمایت اور ہندوستان کی غاصب ریاست کے خلاف نعرے لگائے۔۔

ریلی کا اختتام دعا کیساتھ کیا گیا


📋 Event Details
  • Event Date
    05-08-2026
  • No of Audience
    50
  • No of Participants
    50
  • Event Venue
    District Youth Office Lower Dir

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo