Social Media Links
District Youth Office Mardan and Regional Sports Office Mardan Organized Solidarity Walk on Youm-e-Istehsal-e-Kashmir on 5 August,2026
اگست5 یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مردان اور ریجنل سپورٹس افس مردان کے زیرِ اہتمام علامتی واک کا انعقاد
5 اگست یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مردان اور ریجنل سپورٹس افس مردان کے زیرِ اہتمام آج سپورٹس کمپلیکس مردان میں ایک علامتی واک کا انعقاد کیا گیا۔
واک کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا اور ان کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرنا تھا۔
واک میں نوجوانوں، رضاکاروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام سے یکجہتی اور امن کے پیغامات درج تھے۔
اس موقع پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کا نوجوان کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کے ساتھ کھڑا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت دلانے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے
📋 Event Details
-
Event Date
05-08-2026 -
No of Audience
50 -
No of Participants
50 -
Event Venue
District Youth Office Mardan
🖼️ Event Photos