District Youth Office Hangu Inaugurated One-Month Beautician Training Course on 4-08-2026

ڈسٹرکٹ یوتھ افئیرز ھنگو کی طرف سے ایک مہینے پر مشتمل بیوٹیشن کورس کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بگٹو میں افتتاح

اس کورس کا مقصد خواتین کو گھر کی دہلیز پر مفید ھنر سکھا کر خومختار اور معاشرے کا مفید فرد بنانا ہے تاکہ وہ اپنے گھر کی معاش میں معاشرے کی روایات کے اندر رہ کر حصہ ڈال سکے۔ اس کورس میں تقریبا ساٹھ طالبات حصہ لے رہی ہیں۔ کورس کی ٹرینر سکول ھذا کی سینئر ٹیچر ہے۔

اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں ڈسٹرکٹ یوتھ افیسر ھنگو نے فیتہ کاٹ کر کورس کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر ممتاز سماجی رہنما اور نیشنل یوتھ پارلیمنٹ کے ممبر ملک حشمت خان بھی موجود تھے۔

ڈسٹرکٹ یوتھ افیسر ھنگو نے کورس میں حصہ لینے والے طالبات سے خطاب میں کہا کہ اس کورس کی کامیاب تکمیل سے نہ صرف ان کو باعزت روزگار کا دروازہ کھلے گا بلکہ معاشرے کی ترقی میں بھی حصہ دار ہونگی۔

کورس کے اختتام پر حصہ لینے والوں سے ٹیسٹ لیا جائے گا اور کامیاب ہونے والوں کو سرٹیفیکیٹس دئے جائیں گے


📋 Event Details
  • Event Date
    04-08-2026
  • No of Audience
    50
  • No of Participants
    50
  • Event Venue
    District Youth Office Hangu

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo