Social Media Links
District Youth Office Hangu Conducted a Tree Plantation Campaign Across Various Locations on 31 July 2026
ڈپٹی کمشنر ھنگو بصیر علی رحمان اور ڈائریکٹر یوتھ آفئیرز خیبر پختونخوا عباس خان آفریدی کی ھدایت پر ڈسٹرکٹ یوتھ افیسر ھنگو نے مختلف مقامات پر شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے۔
اس مہم کا مقصد ماحول کی صفائی، موسمیاتی تبدیلی کی روک تھام اور ماحول دوست اقدامات کی حوصلہ افزائی تھی۔
اس موقع پر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ھنگو، ٹی ایم اے ھنگو، ھنگو انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنسز ھنگو اور گورنمنٹ گرلز ھائی سکول بگٹو ھنگو میں پودے لگائے گئے۔
پودے فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے سب ڈویژنل آفیسر ھنگو مامون خان کی طرف سے فراھم کئے گئے تھے جس میں مختلف پھلدار درخت جیسا کہ آمرود، جامن، لیموں، مالٹا، انار اور لوکاٹ کے پودے شامل تھے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ افیسر ھنگو کی طرف سے پیغام دیا گیا کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں تاکہ ماحول کو صاف ستھرا اور انسان دوست رکھا جا سکے۔ بڑھتی ہوئی آلودگی اور گرمی مستقبل کا ایک بہت بڑا چیلنج ہوگا جس کا تدارک شجرکاری مہمات اور زیادہ سے زیادہ درخت لگانے سے ممکن ہے۔
دریں اثنا ڈسٹرکٹ یوتھ افیسر ھنگو نے شجرکاری مہم کو آئیندہ دنوں میں بھی ضلع کے مختلف مقامات پر جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
📋 Event Details
-
Event Date
03-08-2026 -
No of Audience
50 -
No of Participants
50 -
Event Venue
District Youth Office Hangu
🖼️ Event Photos