District Youth Office Mohmand Launched a 10-Day Web Development Course in Collaboration with YAPD on 31 July 2026

ضلع یوتھ آفس مہمند کے زیرِ اہتمام 10 روزہ ویب ڈویلپمنٹ کورس کا آغاز

ضلع یوتھ آفس مہمند کے زیرِ اہتمام، Youth Alliance for Peace & Development (YAPD) کے تعاون سے، جوان مرکز مہمند میں 10 روزہ ویب ڈویلپمنٹ کورس کی افتتاحی اورینٹیشن سیشن منعقد ہوئی، جس میں ضلع مہمند کے 50 نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔

اورینٹیشن سیشن کا مقصد شرکاء کو کورس کے اغراض و مقاصد، نصاب، دورانیہ، تدریسی طریقۂ کار، حاضری کے اصول اور متوقع نتائج سے آگاہ کرنا تھا۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ اس تربیتی پروگرام کے دوران HTML، CSS، WordPress، ویب سائٹ ڈیزائن، ڈومین و ہوسٹنگ کے بنیادی تصورات، اور مصنوعی ذہانت (AI) کے بنیادی ٹولز کے استعمال سمیت جدید ویب ڈویلپمنٹ کی نظریاتی و عملی تربیت فراہم کی جائے گی۔

کورس کے ٹرینر حماد خان (Hammad Khan) شرکاء کو ویب ڈویلپمنٹ کے جدید تقاضوں، ویب سائٹس کی تیاری، ویب ڈیزائن، WordPress اور دیگر اہم ڈیجیٹل مہارتوں سے متعلق جامع نظریاتی و عملی رہنمائی فراہم کریں گے۔ اس تربیت کا مقصد نوجوانوں کی تکنیکی و پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا، انہیں فری لانسنگ اور آن لائن روزگار کے مواقع سے مستفید ہونے کے قابل بنانا، اور ڈیجیٹل معیشت میں مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے تیار کرنا ہے۔

اس موقع پر شرکاء پر زور دیا گیا کہ وہ کورس کے دوران بھرپور دلچسپی، نظم و ضبط اور مستقل مزاجی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فراہم کی جانے والی تربیت سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں تاکہ وہ جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ ہو کر اپنے لیے باعزت روزگار اور خود کفالت کے نئے مواقع پیدا کر سکیں


📋 Event Details
  • Event Date
    31-07-2026
  • No of Audience
    50
  • No of Participants
    50
  • Event Venue
    District Youth Office Mohmand

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo