District Youth Office Haripur Organized an Educational Study Visit to District Bar Association and District Courts on 30-07-2026


ڈسٹرکٹ بار آمد پر ممتاز قانونی شخصیت ایڈوکیٹ سلطان خالد خان صاحب نے انٹرنرز کا پرجوش اور گرمجوش استقبال کیا۔ اس موقع پر انٹرنرز کے لیے خصوصی ریفریشمنٹ کا اہتمام بھی کیا گیا۔

​بار ایسوسی ایشن کی کارکردگی اور بریفنگ:

سیکرٹری بار ایسوسی ایشن نے طلبہ کو ڈسٹرکٹ بار کے مختلف شعبہ جات، قانون کی بالادستی میں وکلاء کے کلیدی کردار اور عدالتی نظام میں بار کے بنیادی امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

​عدالتی کارروائی کا عملی مشاہدہ:

انٹرنرز کو جوڈیشل اور سول کورٹس کا دورہ کرایا گیا جہاں انہوں نے کیسز کی سماعت، عدالتی کارروائی اور قانونی عمل کا برائے راست مشاہدہ کیا۔

​معزز جج صاحبان سے ملاقات و سوال و جواب کی نشست:

دورے کی سب سے اہم اور حاصلِ وصول نشست معزز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور دیگر فاضل جج صاحبان کے ساتھ ہوئی۔ انٹرنرز نے پاکستان کے جوڈیشل سسٹم اور عدالتی عمل سے متعلق جج صاحبان سے مختلف سوالات کیے۔ معزز جج صاحبان نے نہایت شفقت اور مفصل انداز میں تمام سوالات کے جامع جوابات دیے اور طلبہ کی رہنمائی کی۔



📋 Event Details
  • Event Date
    30-07-2026
  • No of Audience
    50
  • No of Participants
    50
  • Event Venue
    District Youth Office Haripur

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo