Social Media Links
District Youth Office Bajaur Organized a One-Day First Aid Training for Youth on 29 July 2026
ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ کی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفس باجوڑ نے ینگ لیڈرز پارلیمنٹ اور ریسکیو 1122 باجوڑ کے تعاون سے نوجوانوں کے لیے ایک روزہ فرسٹ ایڈ ٹریننگ کا انعقاد کیا۔
ٹریننگ کا مقصد نوجوانوں میں ابتدائی طبی امداد (First Aid) سے متعلق بنیادی معلومات، ہنگامی حالات میں فوری اور مؤثر ردِعمل، اور انسانی جان بچانے کے لیے ضروری عملی مہارتوں کو فروغ دینا تھا۔ ریسکیو 1122 کے ٹرینر عباد نے شرکاء کو ابتدائی طبی امداد کے بنیادی اصولوں، زخمیوں کو محفوظ طریقے سے منتقل کرنے، خون بہنے کی صورت میں ابتدائی امداد، بے ہوشی، جلنے اور دیگر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے عملی طریقوں سے آگاہ کیا۔ شرکاء نے عملی مشقوں میں بھی بھرپور حصہ لیا۔
تقریب میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر باجوڑ فواد احمد، ریسکیو 1122 کے ٹرینر عباد، ینگ لیڈرز پارلیمنٹ کے صوبائی آرگنائزر ذیشان علی شاہ، ڈسٹرکٹ لیڈر عمران سمیت 20 نوجوانوں نے شرکت کی۔
شرکاء نے اس تربیتی پروگرام کو نہایت مفید قرار دیتے ہوئے مستقبل میں بھی اس نوعیت کی عملی اور مہارت پر مبنی تربیتوں کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈسٹرکٹ یوتھ آفس باجوڑ نے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافے اور انہیں ذمہ دار شہری بنانے کے لیے ایسے پروگراموں کے تسلسل کے عزم کا اظہار کیا۔
📋 Event Details
-
Event Date
29-07-2026 -
No of Audience
20 -
No of Participants
20 -
Event Venue
District Youth Office Bajaur
🖼️ Event Photos