Social Media Links
District Youth Office Bajaur Conducted Traffic Safety Awareness Campaign in Collaboration with Young Leaders Parliament and Traffic Police on 27 July 2026
ایونٹ رپورٹ: 27 جولائی 2026
ایونٹ: ٹریفک آگاہی مہم
وینیو۔ باجوڑ
شرکاء۔ 25
ڈپٹی کمشنر باجوڑ اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفس باجوڑ نے ینگ لیڈرز پارلیمنٹ اور باجوڑ ٹریفک پولیس کے تعاون سے نوجوانوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم کا انعقاد کیا۔
مہم کے دوران عوام اور نوجوانوں میں ٹریفک قوانین، محفوظ ڈرائیونگ اور روڈ سیفٹی سے متعلق معلوماتی پمفلٹس تقسیم کیے گئے۔ شرکاء کو ٹریفک قوانین کی پابندی، ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال، رفتار کی حدود کا خیال رکھنے اور ذمہ دار شہری ہونے کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر باجوڑ فواد احمد، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ٹریفک پولیس باجوڑ سہیل سالار، ینگ لیڈرز پارلیمنٹ کے کوآرڈینیٹر ذیشان علی شاہ اپنی ٹیم کے ہمراہ، ڈسٹرکٹ یوتھ آفس کے نمائندہ ہدایت اللہ اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوانوں میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد، ذمہ دارانہ رویوں کے فروغ اور حادثات کی روک تھام کے لیے ایسی آگاہی سرگرمیوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا
📋 Event Details
-
Event Date
27-07-2026 -
No of Audience
50 -
No of Participants
50 -
Event Venue
District Youth Office Mohand
🖼️ Event Photos