Social Media Links
District Youth Office Mohmand Conducted First Day of Alkhidmat Bano Qabil IT Training Program Held on 24 July 2026
پہلا روز
| الخدمت بنو قابل پروگرام – ضلع مہمند
ضلع یوتھ آفس مہمند کے تعاون سے
الخدمت فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام الخدمت بنو قابل پروگرام کے پہلے روز کی سرگرمی کامیابی کے ساتھ جوان مرکز مہمند کے مین ہال میں ضلع یوتھ آفس مہمند کے تعاون سے منعقد ہوئی۔
اس موقع پر ضلع مہمند کے 115 نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی، جن میں 80 مرد اور 35 خواتین شامل تھیں۔ شرکاء کو پروگرام کے مقاصد، تین ماہ پر مشتمل آئی ٹی تربیت، تدریسی طریقۂ کار، کلاس شیڈول، فری لانسنگ، آن لائن کمائی اور مستقبل میں دستیاب روزگار کے مواقع کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔
یہ تربیتی پروگرام جوان مرکز مہمند کی جدید آئی ٹی لیب میں منعقد ہوگا، جہاں شرکاء کو تجربہ کار ٹرینرز کی نگرانی میں عملی اور معیاری تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ جدید ڈیجیٹل مہارتیں حاصل کر کے قومی و بین الاقوامی سطح پر بہتر مواقع سے استفادہ کر سکیں۔
ضلع یوتھ آفس مہمند اور الخدمت فاؤنڈیشن اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ نوجوانوں کو جدید مہارتوں، مثبت سرگرمیوں اور معیاری تربیت کے ذریعے بااختیار بنا کر انہیں روشن اور کامیاب مستقبل کی جانب گامزن کیا جائے گا۔
پہلا روز جوش، عزم اور سیکھنے کے جذبے کے ساتھ کامیابی سے اختتام پذیر ہوا
📋 Event Details
-
Event Date
24-07-2026 -
No of Audience
100 -
No of Participants
100 -
Event Venue
District Youth Office Mohmand
🖼️ Event Photos