District Youth Office Charsadda Conducted a Three-Day Climate Change Training Program in Collaboration with Pakistan Red Crescent on 25-07-2026

محکمہ امورِ نوجوانان چارسدہ اور پاکستان ریڈ کریسنٹ کے باہمی اشتراک سے جوان مرکز چارسدہ میں موسمیاتی تبدیلی (Climate Change) کے موضوع پر منعقدہ تین روزہ تربیتی پروگرام کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔

اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ امورِ نوجوانان، فہیم جان درانی تھے۔ انہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے چیلنجز، ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت اور نوجوا کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تربیت حاصل کرنے والے نوجوان اپنی اپنی کمیونٹیز میں آگاہی سیشنز منعقد کرکے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار کرنے میں مؤثر کردار ادا کریں۔

تقریب کے اختتام پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہیم جان درانی اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر محمد حارث نے تربیت کامیابی سے مکمل کرنے والے شرکاء میں اسناد (Certificates) تقسیم کیں اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔


📋 Event Details
  • Event Date
    25-07-2026
  • No of Audience
    50
  • No of Participants
    50
  • Event Venue
    District Youth Office Charsadda

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo