District Youth Office Charsadda and GMS Organization Conducted Youth Scholarship Test 2026 held on 24 July 2026 at Government Postgraduate College Charsadda

محکمہ امور نوجوانان چارسدہ اور جی ایم ایس یوتھ اسکالرشپ ٹیسٹ 2026 کامیابی سے منعقد"

محکمۂ امورِ نوجوانان چارسدہ اور گائیڈ، موٹیویٹ، سپورٹ (جی ایم ایس) آرگنائزیشن کے باہمی اشتراک سے جی ایم ایس یوتھ اسکالرشپ ٹیسٹ 2026 آج گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چارسدہ کے امتحانی ہال میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ اس ٹیسٹ میں ضلع چارسدہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ہونہار اور باصلاحیت طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ٹیسٹ کے بعد کامیاب امیدواروں کو اگلے مرحلے کے طور پر انٹرویو کے لیے مدعو کیا جائے گا۔ حتمی انتخاب ٹیسٹ، انٹرویو اور تعلیمی کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا، جبکہ کامیاب طلبہ و طالبات کو اچھے معیاری کالجوں میں داخلے کی سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ معیاری تعلیم حاصل کرکے اپنے روشن مستقبل کی جانب قدم بڑھا سکیں۔

محکمۂ امورِ نوجوانان چارسدہ اور جی ایم ایس آرگنائزیشن نوجوانوں کو معیاری تعلیمی مواقع فراہم کرنے اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے مستقبل میں بھی ایسے مثبت اور بامقصد اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہں


📋 Event Details
  • Event Date
    24-07-2026
  • No of Audience
    100
  • No of Participants
    100
  • Event Venue
    Government Postgraduate College Charsadda

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo