Social Media Links
District Youth Office Shangla Conducted Youth Empowerment and Digital Skills Seminar held on 23 July 2026
ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز شانگلہ اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن شانگلہ کے باہمی تعاون سے 23 جولائی 2026 کو Shangla Institute of Educational Excellence and Technology (SIEET), Dehrai Alpuri میں "Youth Empowerment & Digital Skills" کے عنوان سے ایک معلوماتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سیمینار کا مقصد نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں، فری لانسنگ، آن لائن روزگار اور اسکل ڈیولپمنٹ کے مواقع سے آگاہ کرنا اور انہیں مستقبل کے تقاضوں کے مطابق تیار کرنا تھا۔
سیمینار میں طلبہ، نوجوانوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ مقررین نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم، ٹیکنالوجی اور مثبت سوچ کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر اپنے اور ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کریں۔
پروگرام کے اختتام پر نمایاں شرکاء اور معزز مہمانوں میں شیلڈز جبکہ تمام شرکاء میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔
ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز شانگلہ نوجوانوں کی استعدادِ کار بڑھانے اور انہیں جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے ایسے تعمیری پروگرامز کے انعقاد کے لیے پُرعزم ہے۔ ا
📋 Event Details
-
Event Date
23-07-2026 -
No of Audience
50 -
No of Participants
50 -
Event Venue
District Youth Office Shangla
🖼️ Event Photos