District Youth Office Lower Dir Conducted One-Day Traditional and Indigenous Games Festival to Preserve Cultural Heritage on 21-07-2026
ضلعی انتظامیہ دیر پائین و ڈائریکٹر یوتھ افیئرز کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر نے ایک روزہ مقامی، ثقافتی اور ناپید ہونے والے کھیلوں کا انعقاد کیا۔۔
اس ایونٹ کو کوہیرے ملاکنڈ کی خوبصورت پہاڑی وادی میں سر انجام دیا گیا ۔
اس تفریحی سرگرمی کی منفرد بات یہ تھی۔۔ کہ اس میں تین "ایج گروپس" کو شامل کیا گیا۔۔ ایک وہ جن کی عمریں چالیس سال سے اوپر ہیں اور جو اپنی لڑکپن میں یہ مقامی و ثقافتی کھیل ،کھیل چکے ہیں۔۔
دوسرا وہ جن کی عمریں 20 سے 25 سال کے درمیان ہیں۔۔تیسرا گروپ وہ جو ابھی سکول میں پڑھتے ہیں اور جنہوں نے ڈیجیٹل ایج میں آنکھ کھولی ہے۔۔ اس کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ بڑی عمر کے افراد کم عمرکے دونوں ایج گروپس کو وہ تمام ثقافتی کھیل سکھا دیں جن کو بھلایا جا چکا ہے۔۔لگ بھگ 15 کے قریب پرانے ثقافتی کھیل پیش کئے گئے اور بچوں کو سکھائے گئے۔۔
اور سارے کھیل بچوں سے کروائے گئے۔۔
اس سرگرمی میں مقامی زعماء، معمر افراد، نوجوانوں اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔۔ اور بہت زیادہ لطف اندوز ہوئے۔۔تقریب سے ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر جہانزیب پاشا نے خطاب کرکے کہا کہ ہماری اس سرگرمی کا مقصد آنے والی نسل میں اپنی ثقافت کیساتھ محبت پیدا کرنا اور مضبوط رشتہ استوار کرنا ہے۔۔اور اس طرح کی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے جن میں نہ بڑے گراؤنڈز کی ضرورت پڑتی ہے اور نہ ہی سرمایے کی۔۔محدود وسائل کیساتھ ثقافتی کھیل ذہنی،جسمانی اور ثقافتی نشونما کیلیے بیحد سود مند ہیں ۔۔
تقریب میں پاپولیشن ویلفیر کے افسران نے بھی شرکت کی اور اس سرگرمی کو بہت سراہا۔۔دیگر مہمانوں میں اپنے وقت کے مشہور کھلاڑی قاضی ضیا الحق نے بھی شرکت کی۔۔میزبانی کے فرائض لیوال ٹیکنالوجیز کے CEO جناب شفیع اللہ نے ادا کئے۔۔ تمام شرکاء نے ڈسٹرکٹ یوتھ آفیس کے اس کاوش کی تعریف کی اور مطالبہ کیا کہ اس طرح کی سرگرمیاں بار بار کی جانی چاہئیں۔۔ تا کہ ہماری ثقافت نئی نسل میں منتقل ہوتی رہے۔۔
آخر میں تمام شرکاء میں انعامات اور توصیفی اسناد تقسیم کئے گئے۔۔
📋 Event Details
-
Event Date
22-07-2026 -
No of Audience
50 -
No of Participants
50 -
Event Venue
District Youth Office Lower Dir
🖼️ Event Photos