Social Media Links
District Youth Office Mohmand Organized Qirat and Naat Competition to Promote Religious Values and Youth Talent on 22-07-2026
ضلع یوتھ آفس مہمند کے زیر اہتمام، ضلعی انتظامیہ مہمند، اصغر مہمند فاؤنڈیشن اور فرنٹیئر کور (FC) 182 ونگ، ضلع مہمند کے باہمی تعاون سے مدرسہ امداد العلوم، آگرہ، تحصیل امبار، ضلع مہمند میں مقابلۂ قرأت و نعت کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں مختلف مدارس کے 100 طلبہ نے بھرپور شرکت کی اور تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔ شرکاء کی کارکردگی کا جائزہ ماہرین پر مشتمل ججز پینل نے تجوید، حسنِ صوت، اعتماد اور مجموعی اندازِ پیشکش کی بنیاد پر لیا۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو سراہا گیا اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات، شیلڈز اور اسناد سے نوازا گیا۔ اس سرگرمی نے نوجوانوں میں مثبت اور صحت مند مسابقت، دینی و اخلاقی اقدار کے فروغ، نوجوانوں کی تعمیری سرگرمیوں میں شمولیت اور پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ شرکاء کو اظہارِ خیال، عوامی خطاب اور مؤثر اندازِ پیشکش کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کا بھی بہترین موقع فراہم کیا۔ پروگرام کے اختتام پر منتظمین نے تمام معاون اداروں، معزز مہمانوں، ججز، اساتذہ اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی اس نوعیت کی تعمیری سرگرمیوں کے انعقاد کے عزم کا اظہار کیا۔
📋 Event Details
-
Event Date
21-07-2026 -
No of Audience
50 -
No of Participants
50 -
Event Venue
District Youth Office Mohmand
🖼️ Event Photos