District Youth Office Dir Lower Organized Study Circle on Tolerance and Social Cohesion on 20-07-2026

ضلع لوئر دیر اور ڈائیرکٹر یوتھ افیئرز کی ہدایت پر آج ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر دیر لوئر نے لیوال ٹیکنالوجیز میں ایک سٹڈی سرکل کا اہتمام کیا۔۔ جس میں مختلف مکاتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے نوجوانو کو مدعو کیای انتظامیہ گیا تھا۔۔ اس تقریب کا مقصد مختلف الآرا افراد کو ایک ساتھ بٹھا کر معاشرے میں بڑھتے ہوئے عدم برداشت ، پولرائزیشن، ڈیجیٹل ایج اور پروپیگنڈا، اور نوجوانوں کی آواز اور کردار کے حوالے سے بحث و مباحثہ کیا گیا۔۔ تقریب میں ملک نعمان یوسفزئی, نوابزادہ عرفان خان، ناصر افغان، محمد شعیب، آصف اقبال سادات، کمال الدین (CEO Jamal Education ) ڈاکٹر کنعان پاشا شفیع اللہ اتمان خیل اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔۔تقریب سے ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر جہانزیب پاشا نے خطاب کرکے کہا کہ ہمارے اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں میں بڑھتے ہوئے عدم برداشت کا سد باب اور پولرسئزیشن کے خاتمے کیلیے ایک چھوٹا قدم ہے۔۔امید ہے کہ آج کا یہ چھوٹا پودا کل کو تناور درخت میں تبدیل ہو۔۔تمام مہمانوں نے بہت مثبت انداز میں اپنی آرا پیش کیں اور ایک دوسرے کو بہت غور سے سنا۔۔ تمام مہمانوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفس کے ساتھ مل کر ہم سب اس معاشرے کو اور نوجوان نسل کو پولرائزیشن اور عدم برداشت سے نکالنے کی بھرپور کوشش اور تعاون کریں گے۔۔ مثبت معاشرہ ترقیافتہ معاشرہ ہوتا ہے، منفی معاشرہ بربادی کا سامان لاتا ہے۔۔انہوں نے ڈسٹرکٹ یوتھ آفیس کے اس اقدام کو بہت سراہا اور مطالبہ کیا کہ اس طرح کے پروگرامات ہر تحصیل میں ہونے چاہیئں۔۔ ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر نے وعدہ کیا کہ اس سلسلے میں ہمارا آفس بھرپور تعاون کرے گا۔۔ آخر میں مہمانوں کیلیے لنچ کا اہتمام کیا گیا تھا۔۔ محبت پیغام اور دعا کیساتھ پروگرام کا اختتام کیا گیا۔


📋 Event Details
  • Event Date
    20-07-2026
  • No of Audience
    50
  • No of Participants
    50
  • Event Venue
    District Youth Office Dir Lower

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
🎥 Event Video