Social Media Links
Induction and Training Session for JZT Pakistan (Jehad for Zero Thalassemia) Volunteers held on 17-07-2026, at District Youth Office Charsadda
جے زیڈ ٹی پاکستان (جہاد فار زیرو تھیلیسیمیا) چارسدہ سٹی ٹیم نے ضلع یوتھ آفس چارسدہ کے اشتراک سے ضلع یوتھ آفس چارسدہ میں ایک شاندار میگا انڈکشن ٹریننگ سیشن کا کامیاب انعقاد کیا۔
اس تربیتی سیشن کا بنیادی مقصد نئے رضاکاروں کو جے زیڈ ٹی کے مشن، وژن اور فلاحی خدمات سے روشناس کرانا، انہیں تنظیم کے مقاصد سے ہم آہنگ کرنا اور معاشرے کی بے لوث خدمت کے جذبے کو فروغ دینا تھا۔ اس موقع پر نئے رضاکاروں کو عملی میدان میں خدمات کے آغاز کے لیے 8 ہفتوں پر مشتمل ٹاسک بھی باضابطہ طور پر تفویض کیا گیا۔
پروگرام کا ایک اہم حصہ پینل ڈسکشن تھا، جس میں باہمی تعاون، ٹیم ورک اور اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ اتحاد، عزم اور مشترکہ جدوجہد کے ذریعے ناممکن کو بھی ممکن بنایا جا سکتا ہے۔
اس تقریب میں جے زیڈ ٹی چارسدہ سٹی ٹیم، باچا خان یونیورسٹی (BKUC) چیپٹر، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج (GPGC) چیپٹر، سپیریئر چیپٹر کے رضاکاروں اور نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر زونل کوآرڈینیٹر، صدر کے پی-2، ایڈمنسٹریٹو ڈویژن کے سینئر اراکین اور دیگر معزز قیادت کی شرکت نے پروگرام کو مزید مؤثر اور بامقصد بنایا۔ ان کی قیمتی رہنمائی اور حوصلہ افزائی نے نئے رضاکاروں میں خدمتِ خلق کے جذبے کو مزید مضبوط کیا۔
چارسدہ کے نوجوانوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ تھیلیسیمیا سے پاک پاکستان کے خواب کو حقیقت بنانے کے لیے متحد، پُرعزم اور ہر محاذ پر کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
📋 Event Details
-
Event Date
17-07-2026 -
No of Audience
50 -
No of Participants
50 -
Event Venue
District Youth Office Charsadda
🖼️ Event Photos