District Youth Office Bajaur Commenced the Second Batch of the Mobile Repairing Training Program on 16-07-2026


صوبائی حکومت، ڈپٹی کمشنر باجوڑ اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں، ڈسٹرکٹ یوتھ آفس باجوڑ کی جانب سے ضلع کے نوجوانوں کے لیے موبائل ریپیرنگ ٹریننگ پروگرام کے دوسرے بیچ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔

اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفس، باجوڑ اسپورٹس کمپلیکس خار میں افتتاحی تقریب اور اورینٹیشن سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بھر سے 30 نوجوانوں نے شرکت کی۔ شرکاء کو پروگرام کے اغراض و مقاصد، تربیتی نصاب، دورانیہ، حاضری کے قواعد، عملی مشقوں، نظم و ضبط اور کامیاب تکمیل پر فراہم کیے جانے والے سرٹیفکیٹ کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی گئی۔

ڈسٹرکٹ یوتھ آفس باجوڑ نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ ہنر فراہم کرنے اور انہیں روزگار کے بہتر مواقع سے جوڑنے کے لیے اس نوعیت کے عملی اور مفید پروگراموں کو جاری رکھیں گا


📋 Event Details
  • Event Date
    16-07-2026
  • No of Audience
    30
  • No of Participants
    30
  • Event Venue
    District Youth Office Bajuar

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo