District Youth Office Torghar Conducted an Anti-Drug Awareness Campaign on 16-07-2026

ائریکٹر یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا اور ضلعی انتظامیہ تورغر کی ہدایات پر ضلعی یوتھ آفس تورغر کے زیرِ اہتمام جامعہ تعلیم القرآن میں منشیات سے آگاہی مہم کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا۔ اس آگاہی سیشن کا مقصد طلبہ کو منشیات کے نقصانات سے آگاہ کرنا اور انہیں صحت مند، مثبت اور منشیات سے پاک طرزِ زندگی اختیار کرنے کی ترغیب دینا تھا۔ تقریب میں سول ڈیفنس آفس، ضلعی سپورٹس آفس کے نمائندوں اور ممتاز علمائے کرام نے شرکت کی اور اپنے خطابات میں منشیات کے جسمانی، ذہنی، سماجی اور معاشی نقصانات پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر ضلعی یوتھ آفیسر تورغر نے بھی طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات نہ صرف فرد کی صحت اور مستقبل کو تباہ کرتی ہیں بلکہ خاندان اور معاشرے پر بھی انتہائی منفی اثرات مرتب کرتی ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ منشیات جیسی سماجی برائی سے مکمل اجتناب کریں، مثبت سرگرمیوں میں حصہ لیں، اپنی صلاحیتوں کو تعمیری مقاصد کے لیے استعمال کریں اور اپنے اردگرد کے افراد میں بھی اس حوالے سے شعور اجاگر کریں۔

جامعہ تعلیم القرآن کے طلبہ نے بھرپور دلچسپی کے ساتھ سیشن میں شرکت کی اور مختلف موضوعات پر ہونے والی گفتگو میں فعال حصہ لیا۔ مقررین نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ منشیات سے دور رہتے ہوئے مثبت کردار ادا کریں اور اپنے گھروں، تعلیمی اداروں اور معاشرے میں بھی آگاہی پھیلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ پروگرام کے اختتام پر شرکاء میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے گئے جن میں منشیات کے مضر اثرات، احتیاطی تدابیر اور معاونت کے دستیاب ذرائع کے بارے میں مفید معلومات فراہم کی گئی تھیں، تاکہ اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچایا جا سک


📋 Event Details
  • Event Date
    16-07-2026
  • No of Audience
    50
  • No of Participants
    50
  • Event Venue
    District Youth Office Torghar

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo