District Youth Office Charsadda Organized an Information and Guidance Session on Higher Education Opportunities Abroad on 15-07-2026

محکمۂ امورِ نوجوانان چارسدہ کے زیرِ اہتمام جوان مرکز چارسدہ میں طلبہ و طالبات کے لیے بیرونِ ملک اعلیٰ تعلیم کے مواقع کے موضوع پر ایک معلوماتی و رہنمائی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔مسیشن کے دوران شرکاء کو بیرونِ ملک تعلیم کے لیے موزوں ممالک اور جامعات کے انتخاب، داخلہ کے مراحل، اسٹڈی ویزا کے تقاضوں، بین الاقوامی اسکالرشپس اور مالی معاونت کے مواقع سے تفصیل کے ساتھ آگاہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ طلبہ کو تعلیمی فراڈ، جعلی کنسلٹنٹس، غیر مستند ایجنٹس سے محفوظ رہنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اور مستند ذرائع سے معلومات حاصل کرنے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

اس رہنمائی سیشن کا مقصد نوجوانوں کو درست معلومات فراہم کرنا، انہیں عالمی تعلیمی مواقع سے روشناس کرانا اور بیرونِ ملک اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے اعتماد اور شعور کے ساتھ آگے بڑھنے میں معاونت فراہم کرنا تھا۔


📋 Event Details
  • Event Date
    15-07-2026
  • No of Audience
    100
  • No of Participants
    100
  • Event Venue
    District Youth Office Charsadda

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo