District Youth Office Mardan Organized the Introduction Ceremony of the Youth Skills and Scholarship Program on 15 July 2026.
ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مردان نے مالک فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ریڈنگ کلب مردان میں "یوتھ اسکلز اینڈ اسکالرشپ پروگرام" کی تعارفی تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب کا مقصد نوجوانوں کو جدید مہارتوں، تعلیمی مواقع، اسکالرشپس اور پیشہ ورانہ ترقی سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔ اس موقع پر مقررین نے نوجوانوں کو قوم کا قیمتی سرمایہ قرار دیتے ہوئے ان کی تعلیم، ہنر مندی اور بااختیار بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ تقریب میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جہاں انہیں پروگرام کے اغراض و مقاصد، رجسٹریشن کے طریقہ کار اور دستیاب مواقع سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔ شرکاء نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ پروگرام ضلع مردان کے نوجوانوں کے لیے تعلیمی اور پیشہ ورانہ ترقی کے نئے مواقع فراہم کرے گا۔ا۔
📋 Event Details
-
Event Date
15-07-2026 -
No of Audience
50 -
No of Participants
50 -
Event Venue
District Youth Office Mardan
🖼️ Event Photos