Social Media Links
Inauguration of 15-Day Video Editing Course held on 13-07-2026, by District Youth Office Charsadda
اس تربیتی پروگرام میں ضلع چارسدہ کے نوجوانوں نے بھرپور دلچسپی کے ساتھ شرکت کی۔ کورس کے ٹرینر عاکف خان شرکاء کو جدید تقاضوں کے مطابق ویڈیو ایڈیٹنگ، ویڈیو گرافی اور فوٹو گرافی کی عملی تربیت فراہم کریں گے، تاکہ نوجوان اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں پیشہ ورانہ مہارت حاصل کر سکیں۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر چارسدہ، محمد حارث نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں ہنر سیکھنا کامیابی کی کنجی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ جدید مہارتیں حاصل کرکے نہ صرف اپنے روشن مستقبل کی بنیاد رکھیں بلکہ ملک و معاشرے کی ترقی میں بھی مؤثر کردار ادا کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ محکمۂ امورِ نوجوانان، چارسدہ مستقبل میں بھی نوجوانوں کی استعداد کار بڑھانے اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے اس نوعیت کے مزید تربیتی کورسز اور پروگرامز کا انعقاد کرتا رہے گا۔
📋 Event Details
-
Event Date
13-07-2026 -
No of Audience
50 -
No of Participants
50 -
Event Venue
District Youth Office Charsadda
🖼️ Event Photos