Social Media Links
Special Dinner Event held on 10-07-2026, in Mingora District Swat
ائریکٹر یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا اور ڈپٹی کمشنر سوات کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر سوات کی جانب سے ضلع سوات کے نوجوانوں کے اعزاز میں ایک خصوصی عشائیہ پروگرام کا انعقاد منگورہ، سوات میں کیا گیا۔
اس پروگرام میں ضلع بھر سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ پروگرام میں 25 خواتین شریک ہوئیں، جن میں 2 خواتین اقلیتی برادری سے تعلق رکھتی تھیں، جبکہ 30 مرد نوجوانوں نے بھی شرکت کی۔ اس طرح مجموعی طور پر 55 نوجوانوں نے پروگرام میں شرکت کی۔
تقریب کا مقصد نوجوانوں کو ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنا، ان کی آراء اور تجاویز سے آگاہی حاصل کرنا، سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینا اور خیبر پختونخوا یوتھ پالیسی 2026 کے وژن سے روشناس کرانا تھا۔
اس موقع پر شرکاء کو خیبر پختونخوا یوتھ پالیسی 2026 کے 4Es کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی گئی:
- Education (تعلیم): معیاری تعلیم، فنی تربیت اور مہارتوں کی ترقی۔
- Employment (روزگار): روزگار، کاروباری مواقع اور معاشی خودمختاری۔
- Engagement (شمولیت): نوجوانوں کی سماجی، کھیلوں، ثقافتی اور رضاکارانہ سرگرمیوں میں مؤثر شرکت۔
- Environment (ماحولیات): ماحول کے تحفظ، شجرکاری، صفائی اور موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے نوجوانوں کا کردار۔
تقریب کے دوران نوجوانوں نے تعلیم، روزگار، کھیلوں کے فروغ، ڈیجیٹل مہارتوں، خواتین کی ترقی، منشیات سے پاک معاشرے اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود سے متعلق اپنے خیالات، مسائل اور قابلِ عمل تجاویز پیش کیں۔ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بھی سماجی ہم آہنگی، مساوی مواقع اور نوجوانوں کی ترقی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر سوات نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوانوں کی تجاویز کو مستقبل کی منصوبہ بندی اور سرگرمیوں میں شامل کیا جائے گا تاکہ خیبر پختونخوا یوتھ پالیسی 2026 کے مقاصد کے مطابق نوجوانوں کو ترقی، قیادت اور بااختیار بنانے کے مزید مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
یہ پروگرام نوجوانوں کے درمیان باہمی روابط، ہم آہنگی اور مثبت مکالمے کے فروغ کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا یوتھ پالیسی 2026 کے مؤثر نفاذ کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہوا۔
📋 Event Details
-
Event Date
10-07-2026 -
No of Audience
55 -
No of Participants
55 -
Event Venue
Mingora District Swat
🖼️ Event Photos