Social Media Links
One-Day Picnic and Awareness Session held on 11-07-2026 ,at Jozara District Hangu
ائریکٹر یوتھ افیئرز خیبرپختونخوا اور ڈپٹی کمشنر ہنگو کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ ہنگو اور ڈسٹرکٹ یوتھ افئیرز ہنگو کی جانب سے میرو بک بانڈہ کے دینی مدارس کے طلباء کیلئے صحت افزا مقام "جوزارہ" کا ایک روزہ تفریحی دورہ اور آگاہی سیشن منعقد کیا گیا۔
جوزارہ ریسٹ ہاؤس میں منعقدہ سیشن میں مہمان مقرر *ارسلان عارف* نے ڈیجیٹل سکلز اور جدید دور کی مہارتوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
معروف ماہر تعلیم و صحافی *طارق محمود مغل* نے طلباء کو جدید دور کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے دینی تعلیم کے ساتھ ماڈرن ایجوکیشن کے حصول پر زور دیا۔
تقریب میں *ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر رضا وزیر، یوتھ رہنما ریاض آفریدی، سینیئر صحافی فخر الاسلام، محمد اسامہ، مولانا امیر حمزہ* اور RTI کے *ایم او شاکر اللہ محسود* نے بھی شرکت کی اور طلباء کو سرکاری محکموں میں شکایات کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔
*ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر رضا وزیر* کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے وژن کے مطابق ہمارا مقصد دینی مدارس کے طلباء کو قومی دھارے میں شامل کرنا اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے۔ ڈیجیٹل سکلز، جدید ٹیکنالوجی اور صحت مندانہ سرگرمیاں ہمارا ایجنڈا ہیں۔
طلباء نے پروگرام کو خوب سراہا اور متعدد سوالات بھی کیے۔
📋 Event Details
-
Event Date
11-07-2026 -
No of Audience
30 -
No of Participants
30 -
Event Venue
Jozara District Hangu
🖼️ Event Photos