Inauguration Ceremony of Jawan Markaz Upper Chitral

ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا محترمہ ثریا بی بی نے آج اپر چترال میں جوان مرکز کا باضابطہ افتتاح کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب محمد عمران خان، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر اپر چترال عدنان حیدر ملوکی، ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ پاکستان تحریک انصاف شہزادہ سکندر الملک، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر اپر چترال، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اپر چترال اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

افتتاحی تقریب میں پارٹی کارکنان، نوجوانوں اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر اپر چترال عثمان ولی سیرنگ نے جوان مرکز کے منصوبے، اس کی مجموعی لاگت اور فراہم کی جانے والی سہولیات پر تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے بتایا کہ مرکز میں نوجوانوں کے لیے ہنرمندی کے مواقع، صحت مند و مثبت سرگرمیوں کے لیے مناسب جگہ، جدید لرننگ اسکلز حاصل کرنے کی سہولیات اور دیگر تعمیری سرگرمیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا محترمہ ثریا بی بی نے اس منصوبے کو بانی پاکستان تحریک انصاف جناب عمران خان کے وژن کا عملی مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مرکز کے قیام سے نوجوانوں کو ذہنی و جسمانی نشوونما، ہنر سیکھنے اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے بہترین مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور علاقے کی ترقی کے لیے مزید اہم منصوبوں پر بھی کام کر رہی ہےجو مستقبل میں اپر چترال کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔

تقریب کے شرکاء نے جوان مرکز کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت، بالخصوص ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا محترمہ ثریا بی بی کی کاوشوں کو سراہا۔


📋 Event Details
  • Event Date
    06-06-2026
  • No of Audience
    50
  • No of Participants
    50
  • Event Venue
    Upper Chitral

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo