Social Media Links

Youth Talent Hunt Programe held on 26-06-2026 at District Swat

آج 26/06/2026 کو ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سوات اور ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز سوات کے زیرِ اہتمام یوتھ ٹیلنٹڈ پروگرام، میاندم کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ جس میں تقریباً 60 نوجوانوں نے شرکت کی ۔اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا، ان میں خود اعتمادی پیدا کرنا، اور انہیں مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا تھا۔

پروگرام میں نوجوانوں نے مختلف شعبوں میں اپنی تخلیقی، ادبی، ثقافتی اور قائدانہ صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔ شرکاء کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے ساتھ ساتھ باہمی روابط استوار کرنے، سیکھنے اور ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کا موقع بھی ملا۔

یہ سرگرمی خیبر پختونخوا یوتھ پالیسی 2026 کے وژن کے مطابق نوجوانوں کو بااختیار بنانے، ان کی مثبت کردار سازی، اور معاشرے میں ان کے فعال کردار کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوئی۔


📋 Event Details
  • Event Date
    26-06-2026
  • No of Audience
    60
  • No of Participants
    60
  • Event Venue
    District Swat

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo