Social Media Links

Youth Volunteers Recognition Event at District Khyber

شیری خیل فلاحی ٹولنے کے رضاکاروں کی صحت، تعلیم اور دیگر سماجی شعبوں میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں ضلع خیبر محکمہ یوتھ افئیرز کے تعاون سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایڈیشنل کمشنر نسیم اللہ شاہ نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے رضاکاروں میں ایوارڈز اور تعریفی اسناد تقسیم کیے۔

تقریب میں چئیرمین علی مسجد ملک سیراج آفریدی، ایس ایچ او علی مسجد نصیب خان، محکمہ یوتھ کے آفیسران ، احمد اللہ ۔ شوکت ۔ قومی مشران قومی مشر ملک گوجر افریدی ۔ سیاسی رہنماء ملک حضرت والی افریدی ۔ جمعیت علمائے اسلام کا رہنماء سید کبیر افریدی سمیت علاقے کی معزز شخصیات نے شرکت کی۔ مقررین نے فلاحی ٹولنے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ رضاکار علاقے میں نہ صرف صفائی، آگاہی مہمات، اور تعلیمی معاونت میں سرگرم ہیں بلکہ صحت و فلاح و بہبود جیسے اہم شعبوں میں بھی عملی اقدامات کر رہے ہیں۔

مہمان خصوصی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نسیم اللہ شاہ قومی مشران نے اس موقع پر کہا کہ شیری خیل فلاحی ٹولنہ نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں میں شرکت قابلِ فخر ہے، اور ایسی کوششیں معاشرے میں حقیقی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہیں۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء نے فلاحی ٹولنے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے فلاحی گروپوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں تاکہ نوجوان نسل کو بہتر مستقبل کی جانب گامزن کیا جا سکے۔


  • Event Date
    2025-07-24
  • No of Audience
    50
  • No of Participants
    50
  • Event Venue
    District Khyber