Social Media Links

Moonsoon Plantation Drive 2025 at District Mohmand

مون سون شجرکاری مہم 2025 کا انعقاد کیپٹن روح اللہ شہید اسپورٹس اسٹیڈیم غلنئی، مہمند میں کیا گیا۔ اس پروگرام کا اہتمام ضلعی یوتھ آفس مہمند نے اسپورٹس آفس مہمند اور ضلعی انتظامیہ مہمند کے اشتراک سے کیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر غلنئی جناب عثمان حمزہ تھے، جبکہ ضلعی یوتھ آفیسر مہمند جناب محمد حارث نے شجرکاری مہم کی قیادت کی اور نوجوانوں کو ماحول دوست سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دی۔

اس مہم کے دوران پھل دار پودے لگائے گئے تاکہ ماحولیاتی بہتری کے ساتھ ساتھ مقامی افراد کو طویل المدتی فائدے بھی حاصل ہوں۔ یہ شجرکاری مہم نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کے خلاف ایک مؤثر قدم ہے بلکہ نوجوانوں میں ماحول دوست شعور اجاگر کرنے کی ایک کامیاب کوشش بھی ثابت ہوئی


  • Event Date
    2025-07-24
  • No of Audience
    40
  • No of Participants
    40
  • Event Venue
    District Mohmand