Social Media Links

Educational Visit to Kp Assembly of Youth at District Mohmand

ضلع مہمند کے ضلعی امور نوجوانان کے دفتر نے یوتھ الائنس فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن مہمند کے اشتراک سے ایک شاندار تعلیمی دورے کا اہتمام کیا، جس کے تحت نوجوانوں پر مشتمل وفد نے خیبرپختونخوا اسمبلی کا دورہ کیا۔

اس دورے کے دوران نوجوانوں کو صوبائی اسمبلی کی کارروائی دیکھنے، ارکانِ اسمبلی (MPAs) اور وزراء سے ملاقات کرنے اور ان کے فرائض و ذمہ داریوں سے آگاہی حاصل کرنے کا موقع ملا۔ نوجوانوں نے جانا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی 1951 سے اب تک عوامی مفاد میں قانون سازی اور قواعد و ضوابط کی تشکیل میں کس طرح فعال کردار ادا کر رہی ہے۔

یہ دورہ نوجوانوں کے لیے نہایت مفید اور معلوماتی ثابت ہوا، جس کا مقصد انہیں جمہوری اداروں، قانون سازی کے عمل اور عوامی نمائندوں کی ذمہ داریوں کے بارے میں شعور دینا تھا تاکہ وہ مستقبل میں باخبر اور ذمہ دار شہری بن سکیں


  • Event Date
    2025-07-23
  • No of Audience
    50
  • No of Participants
    50
  • Event Venue
    District Mohmand