Social Media Links

Inauguration of Mini Library at District Mohmand

مہمند سٹوڈنٹس یونین کے زیر اہتمام کا محکمہ امور نوجوانان کی تعاون سے دریائے کابل کے کنارے فارم ہاؤس میں منی لائبریری کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا. نوجوانوں نے مختلف کتابیں عطیہ کرکے لائبریری کو فعال بنا دیا. لوئر مہمند تحصیل یکہ غنڈ کے میچنئ ڈاکٹر عالم زیب فارم ہاؤس میں چھوٹی آزاد لائبریری کا افتتاحی تقریب منعقد ہوا. لائبریری کو شہید مولانا خان زیب کے نام سے منسوب کیا گیا۔ منی لائبریری پراجیکٹ کے تحت یہ دوسری لائبریری ہے اس سے پہلے نحقی ٹنل پارک بمقام تحصیل حلیمزئے انسٹال کیا گیا تھا. افتتاحی تقریب میں سابقہ ایم پی اے نثار مومند کا بطور مہمان خصوصی، جبکہ پشتو شاعر کاروان مہمند، مشال لائبریری کے اونر نجیب اللہ، ایم ایس یو مرکزی صدر عمیر ملک، مرکزی جنرل سیکرٹری آیاز خان، بانی ممبر و سپوکس پرسن رحمت شاہ مومند، وسیم مومند، عدنام مومند، شاہکار خان، باسط علی، مصباح اللہ، حسن خان، انجنئیر عاطف خان، کے ایم یو چئیرمین لقمان علی مہمند سمیت کثیر تعداد میں یونین ممبران و نوجوانان کی شرکت.

اس لائبریری کے دروازے ہمیشہ کھلے رہینگے تاکہ یہاں سیر و تفریح کے غرض سے آنے والے لوگ کتابیں اٹھا کر پڑھ سکیں اور لائبریری کو کتابیں بھی عطیہ کرسکیں.

مہمند سٹوڈنٹس یونین کے مرکزی صدر عمیر ملک و جملہ کابینہ ممبران مہمان خصوصی نثار مومند، کاروان مومند ، نجیب اللہ و دیگر ممبران و نوجوانان کی شرکت کرنے پر ان سب کا شکر گزار ہیں۔


  • Event Date
    2025-07-22
  • No of Audience
    20
  • No of Participants
    20
  • Event Venue
    District Mohmand