Social Media Links

First Aid Training for Youth at District South Waziristan Lower

ڈائریکٹر امورِ نوجوانان خیبرپختونخوا اور ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں، ضلعی دفتر امورِ نوجوانان جنوبی وزیرستان لوئر کے زیرِ اہتمام اور ریسکیو 1122 کے تعاون سے نئے اقرا پبلک اسکول اینڈ کالج، وانہ میں ایک روزہ فرسٹ ایڈ، سی پی آر اور فائر سیفٹی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

یہ تربیتی سیشن منتظر خان، انچارج ٹریننگ ونگ، ریسکیو 1122 جنوبی وزیرستان لوئر کی زیرِ نگرانی منعقد ہوا، جس میں طلباء و طالبات کو ہنگامی حالات میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے اور محفوظ ردعمل دینے سے متعلق جامع رہنمائی فراہم کی گئی۔

ورکشاپ کے دوران شرکاء کو درج ذیل موضوعات پر عملی تربیت فراہم کی گئی:

سی پی آر (دل و تنفس کی بحالی کی تکنیک) کی مشق کروائی گئی

خون بہنے کی صورت میں فوری طبی امداد اور شاک کے ابتدائی علاج سے متعلق ہدایات دی گئیں

ٹریفک حادثات اور دیگر ہنگامی صورتحال میں بروقت اور

محفوظ ردعمل کے طریقہ کار سکھائے گئے

ایمرجنسی مقام کی شناخت، جائزہ اور ابتدائی تحفظ سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی

نوجوانوں کو فائر سیفٹی کے بنیادی اصولوں اور آگ بجھانے والے آلات کے محفوظ استعمال سے روشناس کرایا گیا

یہ تربیتی سرگرمی نوجوانوں کو نہ صرف ابتدائی طبی امداد کی مہارتوں سے آراستہ کرنے کا ذریعہ بنی بلکہ انہیں معاشرے میں ایک ذمہ دار، فعال اور ہنگامی حالات کے لیے تیار شہری کے طور پر تیار کرنے کی ایک اہم کوشش بھی ثابت ہوئی۔

ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء نے تربیتی عمل کو نہایت مفید، معلوماتی اور وقت کی اہم ضرورت قرار دیا، اور ضلعی دفتر امورِ نوجوانان جنوبی وزیرستان لوئر اور ریسکیو 1122 کی کاوشوں کو سراہا۔


  • Event Date
    2025-07-21
  • No of Audience
    200
  • No of Participants
    200
  • Event Venue
    District South Waziristan Lower