Social Media Links

Moonsoon Plantation Drive 2025 at District Bajaur
صوبائی حکومت کی ہدایات اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا جناب نعمان مجاہد اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ جناب شاہد علی کی خصوصی رہنمائی کے تحت ڈسٹرکٹ یوتھ آفس باجوڑ کی جانب سے مون سون شجرکاری مہم کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سلسلے میں اسپورٹس کمپلیکس خار اور سول کالونی خار، باجوڑ میں خصوصی تقریبات منعقد ہوئیں جن میں مجموعی طور پر پچاس سے زائد پھلدار پودے لگائے گئے۔ ان تقریبات میں ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر، محکمہ جنگلات کے افسران، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) جناب شاہد رفیق گنڈا پور، ینگ لیڈرز پارلیمنٹ کے نوجوان اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی اور پودے لگا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی اور مقررین نے درختوں اور جنگلات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں مددگار ہیں بلکہ موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے بھی ناگزیر ہیں۔ مقررین نے کہا کہ شجرکاری مہمات کا مقصد ماحول کو سرسبز و شاداب بنانا اور آئندہ نسلوں کے لیے ایک صحت مند اور خوشحال مستقبل فراہم کرنا ہے۔
تقریبات میں شریک نوجوانوں اور شہریوں نے شجرکاری میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے اس اقدام کو ماحول دوست اور قابلِ تقلید قرار دیا۔ نوجوانوں کا یہ عملی قدم ماحول کے تحفظ کے لیے ایک مثبت پیغام اور خطے میں سبز و خوشحال مستقبل کے قیام کی طرف ایک اہم پیش رفت ہے۔
-
Event Date
2025-07-11 -
No of Audience
40 -
No of Participants
40 -
Event Venue
District Bajaur





