Social Links

Two Day Book Fair at District Bannu

محکمہ امورِ نوجوانان، ضلعی انتظامیہ اور بنوں اسٹوڈنٹس فورم کے اشتراک سے بنوں میں دو روزہ بک فیئر میلے کا کامیاب انعقاد آڈیٹوریم گراونڈ میں کیا گیا، جس میں طلبہ و طالبات، اساتذہ، والدین ،تعیلمی ماہرین ، عوام الناس ، پروفیسرز حضرات ، ٹیچرز ، شاعر و ادیب ،ور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی

کتاب میلے میں کراچی ، اسلام آباد ، لاہور ، پشاور ، سمیت ملک کے محتلف شہروں سے بک بیپلشرز ، بک سیلرز ، نے اسٹالز لگائیں

کتاب میلے کا مقصد نوجوان نسل میں مطالعے کا شوق بیدار کرنا، علم و ادب سے محبت پیدا کرنا اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا تھا۔ میلے میں مختلف پبلشرز، تعلیمی اداروں اور طلبہ تنظیموں نے اپنے اسٹالز لگائے جہاں مختلف موضوعات پر کتابیں دستیاب تھیں۔

میلے کے اختتام پر یوتھ آفیسر ضلع بنوں محمد زاہد خٹک کی جانب سے بہترین کارکردگی دکھانے والے بک فیئر آرگنائزرز میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر زاہد خٹک نے کہا کہ ایسے علمی اور ثقافتی میلوں کا انعقاد نوجوانوں کو مثبت راہ پر گامزن رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور آئندہ بھی اس قسم کی سرگرمیوں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔

شریک طلبہ و طالبات اور عوام نے میلے کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے علمی پروگراموں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔


  • Event Category
    new
  • Date
    2025-06-17
  • Audience
    300
  • Participants
    300

  • Venue
    District Bannu

>