Social Links

Blood Group Camp at District Karak
ضلعی انتظامیہ کرک اور ضلعی یوتھ آفس کرک کے مشترکہ تعاون سے دی بلڈ ہیروز اور آف کرک تنظیم کی زیرِنگرانی کرک پولیس لائن میں بلڈ گروپِنگ کیمپ کا انعقاد کیاگیا جس میں 71 پولیس اہلکاروں کے خون کے گروپس چیک کئے گئے۔ یہ نہ صرف ایک میڈیکل سرگرمی تھی بلکہ انسانیت سے محبت کا عمل اظہار بھی تھا۔ اور موقع پر ہی کرک پولیس کے تین بہادر جوانوں نے عوام دوستی کا عملی نمونہ پیش کرتے ہوئے تھلیسیمیا میں مبتلا بچوں کے لیے خون عطیہ کیا۔ کیمپ کے اختتام پر کرک پولیس کی جانب سے لائن آفیسر منور خان اور اے ایس آئی رستم خان نے تنظیم دی بلڈ ہیروز کے کوہیڈ یاسر حیات خٹک کے ہمراہ کیمپ میں حصہ لینے والے ممبرز میں سرٹیفیکیس تقسیم کئے۔ تنظمیم کے ضلعی ہیڈ دانش مشتاق خٹک نے کیمپ کے انعقاد میں بھرپور تعاون کرنے پر لائن افیسر منور خان اور اے ایس آئی رستم خان کو بھی اعزازی اسناد سے نوازا۔
آخر میں تنظیم دی بلڈ ہیروز کرک کے ضلعی سربراہ دانش مشتاق خٹک نے کیمپ کے انعقاد میں مکمل سپورٹ اور مالی معاونت فراہم کرنے پر ضلعی انتظامیہ کرک، ضلعی یوتھ آفیسر کرک کامران خان اور ضلعی اکاؤنٹ آفیسر کرک عمر حیات خان کا شکریہ ادا کیا۔
-
Event Category
new -
Date
2025-06-14 -
Audience
80 -
Participants
80 -
Venue
District Karak



>