Social Links

Seminar on Mathematics Education at District Swat

حسب الحکم ڈپٹی کمشنر سوات جناب شہزاد محبوب اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا جناب نعمان مجاہد کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر سوات جناب حیدر علی نے گورنمنٹ ڈگری کالج کبل میں "Mathematics Education: Inspiring curiosity in young minds" کے عنوان سے ایک روزہ سیمینار کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔

اس سیمینار کا مقصد نوجوانوں اور طلبہ میں ریاضی سے متعلق دلچسپی اور تخلیقی سوچ کو فروغ دینا تھا۔ طلبہ، اساتذہ اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ ماہرین نے ریاضی کی اہمیت، روزمرہ زندگی میں اس کے کردار، اور سائنسی و ٹیکنالوجی ترقی میں اس کے استعمال پر تفصیلی لیکچرز دیے۔

سیمینار میں تصویری پریزنٹیشنز، ریاضیاتی پہیلیاں، اور عملی سرگرمیاں شامل تھیں، جنہوں نے شرکاء کی تجزیاتی صلاحیتوں اور مسئلہ حل کرنے کی مہارتوں کو اجاگر کیا۔ شرکاء اور اساتذہ نے اس علمی سرگرمی کو سراہا اور ایسے مزید پروگرامز کے انعقاد پر زور دیا۔

سیمینار کا اختتام منتظمین کے حوصلہ افزا کلمات پر ہوا، جنہوں نے ضلعی سطح پر تعلیمی ترقی اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔


  • Event Category
    new
  • Date
    2025-06-14
  • Audience
    130
  • Participants
    130

  • Venue
    District Swat

>