Social Links

Education Awareness Seminar at District South Waziristan Lower
ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبرپختونخوا ڈاکٹر نعمان مجاہد صاحب اور ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر ناصر خان صاحب کی ہدایات اور سرپرستی میں، جنوبی وزیرستان لوئر میں ایک مؤثر تعلیمی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کا اہتمام ڈوگ اسٹوڈنٹس سوسائٹی (DSS) نے ضلعی یوتھ آفس جنوبی وزیرستان لوئر کے تعاون سے کیا۔
یہ اہم سیمینار گورنمنٹ میڈل سکول ڈوگ، وانا میں منعقد ہوا، جس کا مرکزی موضوع "تعلیم و تربیت" اور اس کے فروغ سے متعلق تھا۔
سیمینار میں قبائلی مشران، علمائے کرام، سیاسی و سماجی شخصیات، پرنسپل صاحبان، معزز اساتذہ، تعلیمی اداروں کے مالکان، طلباء اور سول سوسائٹی کے اراکین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔
سیمینار کے دوران مقررین نے تعلیم کی اہمیت، طلباء کی مثبت تربیت، اور نقل کے رجحان کی روک تھام جیسے موضوعات پر مفصل گفتگو کی۔
ماہرین تعلیم اور دیگر معزز مقررین نے طلباء کو معیاری تعلیم کی طرف راغب کرنے، جدید تقاضوں کے مطابق صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں مستقبل کے چیلنجز کے لیے بہتر طور پر تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ضلعی یوتھ آفس جنوبی وزیرستان لوئر اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ آئندہ بھی اسی جذبے اور تسلسل کے ساتھ نوجوانوں کی تعلیم، تربیت اور شعوری بیداری کے لیے مثبت اور بامقصد سرگرمیوں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔
-
Event Category
new -
Date
2025-06-10 -
Audience
120 -
Participants
120 -
Venue
District South Waziristan Lower




>