Social Links

Free Medical Camp at District Mohmand
ڈسٹرکٹ یوتھ آفس نے مہمند سٹوڈنٹس یونین کے تعاون سے صحت مرکز کشمیر کور میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقادکیا. فری میڈیکل کیمپ مقامی لوگوں کو بنیادی صحت سہولیات کے فراہمی کے غرض سے کیا گیا، جس میں مہمند سٹوڈنٹس یونین KMU کیبنٹ کے ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں فری ادویات فراہم کی.
مہمند کے تحصیل حلیمزئے کشمیر کور میں مہمند سٹوڈنٹس یونین کے زیر اہتمام رنڑا ویلفئیر آرگنائزیشن اور ضلعی یوتھ آفئیرز ڈیپارٹمنٹ کی تعاون سے منعقد کردہ فری میڈیکل کیمپ میں کل 135 مریضوں کا معائنہ کیا گیا، جس میں تیس مرد، پچیس خواتین، ستر بچے، اور دس نوزائیدہ بچے شامل تھیں. جن کا طبی معائنے کے بعد ڈاکٹرز کے نسخے کے مطابق ادویات فراہم کی گئی.
مہمند سٹوڈنٹس یونین کے پیرامیڈکس سٹاف نے صبح 9 بجے سے سہ پہر تین بجے تک اپنے خدمات فراہم کئے. ایم ایس یو کے ایم یو کیبنٹ کے چئیرمین لقمان علی مہمند اور حسنین طارق نے بطور آرگنائزر جبکہ ایم ایس یو سپوکس پرسن رحمت شاہ مہمند نے بطور کوارڈنیٹر اپنے خدمات سرانجام دئے.
مہمند سٹوڈنٹس یونین کے مرکزی صدر عمیر ملک کا مرکزی کابینہ ممبران سابقہ صدر رضوان مہمند، کلچر سیکرٹری وسیم مہمند، انفارمیشن سیکرٹری صدام سردار، فنانس سیکرٹری کامران بادشاہ، مرکزی ممبر نوابزادہ و دیگر ممبران سمیت فری میڈیکل کیمپ کا دورہ، پیرامیڈکس سٹاف، آرگنائرز اور عملہ سے ملاقات کرکے حالات کا جائزہ لیا اور مہمان ٹیم کی خیریت دریافت کی.
اس موقع پر کے ایم یو کابینہ کی طرف سے ضلعی یوتھ آفیسر محمد حارث کو ضلع مہمند میں یوتھ سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی پر اعزازی شیلڈ پیش کیا گیا، جبکہ ایم ایس یو مرکزی صدر عمیر ملک، سابقہ صدر رضوان مہمند اور پروگرام کوارڈنیٹر رحمت شاہ مہمند نے فری میڈیکل کیمپ میں ڈیوٹی سرانجام دینے پر رضاکاروں، پیرامیڈکس سٹاف اور کابینہ ممبران میں تعریفی اسناد تقسیم کئے.
فری میڈیکل کیمپ میں بخار، سر درد، پٹھوں کا درد، ہضمہ، کھانسی، ڈائریا، و دیگر مریضوں کا معائنہ کرکے انہیں نسخے کے مطابق فری ادویات فراہم کئے گئے.
علاقے کے مکینوں کی جانب سے میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر مہمند سٹوڈنٹس یونین اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفس کا شکریہ ادا کیا گیا، اور نواحی دیہات میں صحت کے متعلق بنیادی سہولیات کی غرض سے بہترین کاوش قرار دیا-
-
Event Category
new -
Date
2025-06-04 -
Audience
135 -
Participants
135 -
Venue
District Mohmand




>